Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی وعدہ: یوپی کے لوگوں کو اسمارٹ فون کا انتظار

لکھنو..... یوپی کے انتخابات میں لوگ نئے آنے والی حکومت سے اسمارٹ فون کے تحفے کا انتظا ر کررہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے یوپی کا اقتدار سنبھالنے کے ایک سال بعد مارچ 2013ءمیں بارہویں کلاس میں اچھی پوزیشن لینے والے طلباءو طالبات کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کیا تھا۔ اسکا مقصد نوجوانوں کی حمایت حاصل کرناتھا۔ اکتوبر 2016ءمیں وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباءو طالبات سے ملاقات کی تھی اور ان سے پوچھا تھا کہ اس تحفے سے انکی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ مارچ سے اب تک حکومت یوپی بھر میں بارہویں کلاس پاس کرنے والے طلباءو طالبات میں 18لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرچکی ہے۔ صرف پہلے سال میں حکومت نے اس پروگرام میں 2800کروڑ روپے خرچ کئے تھے۔ اس مرتبہ سماج وادی پارٹی نے عوام سے جو انتخابی وعدے کئے ہیں اس کے مطابق نوجوانوں میں اسمارٹ فون اورمفت بائیسکلیں تقسیم کی جائیں گی جبکہ دیہی علاقو ںمیں گیارہویں اور بارہویں کلاس کے طلباءو طالبات میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیبل لیمپ تقسیم کئے جائیں گے۔ پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم اب دسویں کلاس کے طلباءکیلئے بھی شروع ہوگی۔
 

شیئر: