Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے غریبوں کیلئے بجٹ میں کیا رکھا، این سی پی

 ممبئی ..... نیشنل کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ پہیلیاں بجھانے کے بجائے ٹھوس معاملات پر بیان دیں۔ پارٹی کے رہنما مجید میمن نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جو انکی حیثیت سے کم ہیں۔ انہیں کھل کر لوگوں کو بتانا چاہئے کہ آخر وہ سماج وادی یا مایاوتی کی جماعت کے بجائے آئندہ یوپی الیکشن میں بی جے پی کو ہی کیوں ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کبھی بھی نوٹوں کی بندش پر تفصیلی بات نہیں کی بلکہ سطحی بات کی ہے۔ اب نوٹوں کی بندش کو 100دن ہورہے ہیں لیکن میں سوال کرتا ہوں کہ حکومت نے غریبوں کیلئے بجٹ میں کیا رکھا ہے؟ وزیراعظم نے ایکسائز ڈیوٹی، سروس ٹیکس اور بالواسطہ ٹیکس ختم کرنے کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا حالانکہ اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوتا۔ حکومت نے غربت کے خاتمے یا نئی اسامیاں پیدا کرنے کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مودی نے یوپی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی اور کانگریس کے اتحاد اور مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی پر کڑی تنقید کی تھی۔
 

شیئر: