Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلمیں پسند نہیں تو ٹکٹ نہ خریدو، ابھیشک

ممبئی ....اداکار ابھیشک بچن ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو کرارے جوابات دینے کے لئے بڑے مشہور ہیں۔ ابھی حال ہی میں فلمساز سنجے لیلی بھنسالی پر انکی فلم کے سیٹ پر جو حملہ ہوا تھا ابھیشک نے اس پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر آپ کو ہماری فلمیں پسند نہیں ہیں تو ٹکٹ خرید کر فلمیں نہ دیکھیں۔اس سے پہلے بھی جب2016ءمیں انکی اہلیہ کی فلم” سربجیت“ ریلیز ہوئی تھی تو انہوں نے ناقدین کا منہ بند کرنے کی کوشش کی تھی۔ٹویٹر کے ایک صارف نے ابھیشک کی صاحبزادی ارادھیاکو ٹویٹ کیا تھا کہ تمہارے اداکار فلاپ ہیں تو ابھیشک نے ناراض ہوکر اس مداح کوبھی کھری کھری سنادی تھی۔ 

شیئر: