Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جولی کو ایک لاکھ ڈالر دینے سے براڈ پٹ کاانکار

کیلیفورنیا .....اداکارہ انجلینا جولی کے سابق شوہر براڈ پٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ کو بچوں کی پرورش کیلئے ایک لاکھ ڈالر دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ہر بچے کے ٹرسٹ فنڈ میں سالانہ ڈھائی لاکھ ڈالر جمع کروائے جائیں گے۔انجلینا جولی کو امید ہے کہ براڈ پٹ سے انکی طلاق کا معاملہ اگلے 90دن میں مکمل ہوجائیگا۔ وہ چاہتی ہیں کہ بچوں کی تحویل اور جائداد کا تصفیہ بھی ہو۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وہ اس دوران براڈ پٹ سے زیادہ سے زیادہ رقم حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ جولی اور پٹ نے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کے دل اس وقت توڑے جب جولی نے 19ستمبر2016ءکو طلاق کے کاغذات جمع کرائے تھے اور اپنے تمام 6بچوں کو تحویل میں لے لیاتھا۔ ابھی حال ہی میں جولی اور انکے 6بچوں نے براڈ پٹ کیساتھ نئے سال کا پہلا دن گزارا تھا

شیئر: