Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونم کپور کی دہلی کے تاجر سے دوستی

ممبئی .... اداکارہ سونم کپور دہلی کے ایک تاجر آنند آہوجہ کے ساتھ آجکل دیکھی جارہی ہیں۔ انہوں نے ایمسٹرڈیم میں بھی تعطیلات گزاریں۔ اس کے بعد دونوں ہی انیل کپور کی سالگرہ میں بھی ساتھ نظر آئے۔ انڈیا آرٹ فیئر میں دونوں ساتھ رات پونے گیارہ بجے آئے اور صرف ایک گھنٹے وہاں رہے۔ ابھی دونوں نے ا پنے تعلقات کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی تاہم سونم کا کہناہے کہ چھپانے کیلئے میرے پاس کچھ نہیں میں ان تعلقات پر بات نہیں کرنا چاہتی۔ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں نہیں بتاتی لیکن چھپاتی بھی نہیں۔ لوگوں کو جو معلوم ہوگیا وہ ہوگیا۔ میں کس کے ساتھ وقت گزار رہی ہوں اسے بتانے کی ضرورت نہیں۔

شیئر: