Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی سرزمین مملکت کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، صدر البشیر

  دبئی ..... سوڈانی صدر عمر البشیرنے کہا ہے کہ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جب وہ ولی عہد تھے اس امر سے آگاہ کردیا تھا کہ یمن کی صورتحال ہمارے لئے پرخطر ہے۔ انہوں نے العربیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کن طوفان عسکری آپریشن میں سوڈان براہ راست شریک رہا ہے۔ یمن میں اس وقت بھی سوڈانی فوجیں موجود ہیں۔ ایران کے حوالے سے عمر البشیرنے کہا کہ خرطوم میں ایران کے ثقافتی مرکز کو سنی شیعہ تنازع پیدا کرنے اور تشیع کی سرگرمیوں سے باز رکھنے کیلئے بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الاخوان کے کسی رہنما کو ہم نے پناہ نہیں دی۔ سوڈان اس امر کا تہیہ کئے ہوئے ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی بھی قیمت پر سعودی عرب کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔

شیئر: