Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماج وادی نے ہماری نقل کی ، مایا وتی

لکھنو... بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بریلی کی جلسہ عام کے دوران سماج وادی پارٹی کے ساتھ بی جے پی پر بھی تنقید کی۔انہوںنے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے 5 سال کی مدت میں بہوجن سماج پارٹی کے ادھورے کام کو پورا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہماری منصوبہ بندی کی نقل تو کر رہے تھے لیکن عقل نہیں لگا سکے۔ سماج وادی پارٹی نے ہماری اسکیموں کا نام تبدیل کرکے چلایا۔ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں قانون وانتظام مذاق بن گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے عوام کو صرف لالی پاپ دیا ۔ مرکز نے وعدے کا ایک چوتھائی بھی حصہ وعدہ بھی نہیںنبھایا ۔ اپنی دلچسپی کے لئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی لگا دی۔ اس مصیبت سے درمیانے اور غریب طبقے ابھی تک نکل نہیں پائے ۔

شیئر: