Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کو اپنے سوا سبھی میں خامیاں نظرآتی ہیں، راہول

کانپور ... کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سبھی میں کچھ نہ کچھ خامیاں نظر آتی ہیں لیکن وہ صرف خودکو صحیح مانتے ہیں۔ وہ اتوار کوسماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ساتھ کانپور میں اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔اس سے پہلے اکھلیش یادو نے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا لیکن جب کانپور کے جی آئی سی میدان میں راہول گاندھی پہنچے تو ان کے نشانے پر بھی بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی ہی تھے۔

شیئر: