Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افعانستان، برفانی تودے گرنے سے 100ہلاکتیں

 کابل ... افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتیں100 ہوگئیں ۔ اتوار کوافغان صوبے نورستان کے2 گاوں برفانی تودے گرنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔اب تک 50 لاشیں نکالی جاچکی ہیں ۔ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ برفانی تودوں کی زد میں آکر 150 سے زائد گھر بھی تباہ ہوچکے ۔برفانی تودہ گرنے کا ایک اور واقعہ صوبہ پروان میں پیش آیا 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ صوبہ بدخشاں میں گھروں پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور 2بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے۔اتوار کو ملک بھر میں ہونے والی شدید برف باری کے باعث افغانستان کی حکومت نے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: