Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ پولیس اہلکار بھرتی کئے جائینگے ، اکھلیش

لکھنو... وزیراعلی یوپی اکھلیش یادو نے اوریا کے بدھونا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بننے پر پولیس بھرتی میں سفارش کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایک لاکھ پولیس کی ریاست میں بھرتی کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ یوپی میں جتنے لیپ ٹاپ سماج وادی حکومت نے بانٹ دئیے، اتنے کسی نے نہیں بانٹے ہوں گے۔ روزگار کے لئے یوپی میں خاص انتظامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں نیتا جی نے ہی سیاست میں بھیجا ہے اور، ٹریننگ دی ہے۔دریں اثناءایس پی ہائی کمان نے باغیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری کر لی ۔ ریاست میں تقریبا ً 48 سیٹیں ایسی ہیں جو معاہدے کے تحت کانگریس کو چلی گئی ہیںمگر سماج وادی پارٹی کے رہنماوں نے بھی وہاں فارم داخل کئے ہیں۔

شیئر: