Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکولین رپورٹر بھی رہ چکی ہیں

ممبئی .... بالی وڈ کی ممتاز اداکارہ جیکولین فرنانڈیز سری لنکا میں رپورٹر کی حیثیت سے بھی کام کرتی رہی ہیں۔ وہ ماس کمیونیکیشن کی طالبہ تھیں۔ انکی والدہ نے حال ہی میں پرانی رپورٹنگ وڈیو ممبئی بھیجی ہے۔ جب جیکولین سے سوال کیاگیا کہ وہ رپورٹنگ کے دنوں کو یاد کرتی ہیں تو 31سالہ جیکولین کا کہناتھا کہ بالکل۔ کیونکہ ہر دن ہی ایک نئی مہم جوئی کرنا پڑتی تھی۔ دفتر آنے کے بعد سب سے پہلے معلوم کرنا ہوتا تھا کہ تازہ خبریں کیا ہیں۔ دفتر کے ساتھیوں کے ساتھ کام کرتی تھی اور مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں تحقیقاتی خبروں کیلئے جاسوسی کررہی ہوں۔ اس کے باوجود میں نے ہمیشہ اداکارہ بننے کا سوچا اور یہ خواب پورا ہوگیا۔ میرا خاندان بحرین اور سری لنکا میں تھا او رمیں وہیں پلی بڑھی۔ اسکے بعد سری لنکا آگئی۔ اپنے یونیورسٹی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے جیکولین نے کہا کہ وہاں میں نے تحقیقاتی صحافت پڑھی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کبھی کسی فلم میں رپورٹر کا کردارادا کرینگی تو انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایسا کرنا چاہئے اور اس کردار میں ، میں بالکل فطری رپورٹر ثابت ہونگی۔ رپورٹر کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد میں نے ماڈلنگ کی اور پھر 2006ءمیں مس سری لنکا یونیورس کا تاج پہنا۔ اسکے بعد بالی وڈ میں اداکاری کی۔

شیئر: