Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2سے زیادہ بچے امراض قلب کا سبب

  لندن ..... بچوں کی پرورش اور پرداخت، تعلیم و تربیت اور دوسرے امور پر اچھی خاصی لاگت آتی ہے۔ انسان کسی نہ کسی طرح اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔سروے رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ 2یا 2سے زیادہ بچے امراض قلب کا سبب بن سکتے ہیں کیونکہ انکی پرورش پر آنے والے اخراجات کی فکر انسان کو کھاجاتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اخراجات پورے کرنے کی تگ و دو میں لگے والدین پر اعصابی تناو بڑھ جاتا ہے۔دل کے دورے پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جبکہ کئی بچوں کو جنم دینے والی خواتین ہارمونز کی تبدیلی سے دوچار ہوتی ہیں اور علاج پر بھی اچھی خاصی رقم خرچ ہوتی ہے۔ 5لاکھ افراد کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد تیار ہونے والی اس رپورٹ میں چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ 2بچوں کے والدین ہمیشہ تنگدست رہتے ہیں۔ ایک بچے کے والدین نسبتاً بہتر زندگی گزارتے ہیں۔ یورپین سوسائٹی برائے امراض قلب کے چیئرپرسن پروفیسر ریگڈز زیگروسک کا کہناہے کہ چینی سائنسدانوں کا یہ بیان عورتوں او ر مردوں دونوں پر منطبق ہوتا ہے۔

شیئر: