Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو نمایاں رکھنے والاسنہری ہاتھی

  زانگا باٹی ، وسطی افریقہ..... کہتے ہیں کہ دنیا میں نظر آنے والی ہر مخلوق کے دل میں دوسروں سے نمایاں ہونے کا شوق ہمیشہ دیکھا گیا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وسطی جمہوریہ افریقہ کے اس زانگا باٹی وائلڈ لائف پارک میں ایک ہاتھی نے اپنے ساتھ کے دوسرے ہاتھیوں سے نمایاں کرنے کے لئے خود کو سر سے پیر تک پوری طرح سنہری مٹی میں لپیٹ لیا اور سنہرا ہاتھی بن گیا۔ اسکی دلچسپ حرکت کی تصویر جنگلی حیاتیات کے ممتاز محقق اور سائنسدان کرسٹوفر وئیٹر نے اتار کر جاری کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہاتھی ان 150جنگلی افریقی ہاتھیوں میں سے ایک ہے جنکے وجود کو سخت خطرات لاحق ہیں کیونکہ غیر قانونی شکاراور دوسری وجوہ کی بناءپر انکی تعداد بڑی تیزی سے کم ہورہی ہے۔ کرسٹوفر کے مطابق وائلڈ لائف کی سیرکے دوران ایک جگہ بیٹھ کر تھوڑی دیر کیلئے سستارہا تھا کہ اچانک نظر ایک سنہرے ہاتھی پر پڑی اور انہوں نے پہلی فرصت میں اسکی تصویریں اتار لیں۔ واضح ہو کہ سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق ایسے ہاتھیوں کی پوری نسل آئندہ 10 برسوں میں ختم ہوسکتی ہے۔

شیئر: