Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر موسم میں چاق و چوبند رکھنے والی روبوجیکٹ

  کیلیفورنیا ....... سیلی کون ویلی میں قائم نئی کمپنی نے ایسا روبوٹ جیکٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے پہننے والے افراد ہر موسم میں چاق و چوبند رہ سکتے ہیں۔ زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے تیار کیا جانے والا عجیب و غریب جیکٹ موسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ خود ہی کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ اسکی تیاری میں ننھے منے پورس سے مدد لی گئی ہے جو پودوں میں گیس کے آنے جانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اسے مینول طریقے سے بھی کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ اسکی تیاری میں استعمال ہونے والے ہارڈویئر کا وزن عام آئی فون سے بھی کم ہے اور جو ریچارج ہونے والی بیٹری سے چلتا ہے۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی کا کہناہے کہ وہ اپنے اس روبو جیکٹ کو جلد ہی کمرشل بنیادوں پر چلانے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم شروع کرنے والی ہے۔ اس روبو جیکٹ کو پہن کر اسکائنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ اسکے اندر جو ”چاک“ بنے ہوئے ہیں وہ اسکی پشت اور سامنے والے حصے پر آپ کے جسم کو آپ کے پسندیدہ درجہ حرارت پر رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اسے بنانے والی کمپنی اومیس کا کہناہے کہ اسکے اندر کوئی موٹر نہیں لگائی گئی اور اسی وجہ سے اس سے کوئی آواز بھی نہیں آتی یعنی یہ سمجھ لینا چاہئے کہ صارفین کے لئے یہ جیکٹ دوسری متبادل جلد کے طور پر کام کریگا۔

شیئر: