Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونڈٹربائن سے مسلسل 24گھنٹے بجلی پیدا کرنیکا ریکارڈ

  ڈنمارک ....... سمندر میں نصب دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن نے ہوا سے مسلسل 24 گھنٹے تک بجلی بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ایک دن میں 9 میگاواٹ بجلی تیار کی اور دنیا کی تمام ونڈ ٹربائنوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈنمارک کے ڈپارٹمنٹ آف وِنڈ انرجی کی تیار کردہ یہ ونڈ ٹربائن ”وی 164“ کے نام سے شہرت رکھتی ہے اور دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن بھی قرار دی جاتی ہے جسے حال ہی میں مزید بہتر کرکے مسلسل 24 گھنٹے تک کام کرنے اور پہلے سے کہیں زیادہ بجلی تیار کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ پہلے یہ روزانہ 4 سے 6 میگاواٹ جتنی بجلی بناسکتی تھی لیکن نئی تبدیلیوں کے بعد اس نے روزانہ 9 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دینے کی صلاحیت حاصل کرلی ۔ یہ بجلی اتنی ہے کہ اس سے 7200 عام گھروں میں توانائی کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے۔فی الحال اس کے نئے ترمیم شدہ ڈیزائن کی آزمائشیں ڈنمارک کے شہر اوئسٹرلڈ کے ساحل سے چند کلومیٹر دور سمندر میں جاری ہیں جن کی کامیاب تکمیل کے بعد اسی طرح کی مزید ونڈ ٹربائنز تیار کرکے انہیں سمندر میں دوسرے مقامات پر نصب کرکے بجلی کی وسیع تر ضروریات پوری کی جائیں گی۔

شیئر: