Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کوگود میں لیکر ڈرائیونگ پر جرمانہ

  ریاض.....محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے واضح کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ بچوں کو گود میں بٹھانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر 150ریال سے 300ریال تک کا جرمانہ لیا جائیگا۔تواصل کے مطابق الربیعان نے خبردار کیا کہ جو ڈرائیور حضرات دوران ڈرائیونگ بچوں کو گود میں بٹھا لیتے ہیں وہ اپنی اور بچوں کی زندگی کو خطرات میں ڈالتے ہیں۔10برس سے کم عمر کے بچوں کو سامنے والی نشست پر بٹھانا بھی منع ہے۔ صرف اس صورت میں اس سے استثنیٰ ہوگا کہ گاڑی میں عقبی نشست نہ ہو۔ الربیعان نے خبردار کیا کہ ایک سے زیادہ بار اس قسم کی ٹریفک خلاف ورزی پر ڈرائیو رکو ٹریفک عدالت کے حوالے کیا جائیگا اور وہی اسکے خلاف مناسب سزا سنائیگی۔ 

شیئر: