Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم رئیس کی پاکستان میں نمائش روکدی گئی؟

لاہور....پاکستان سنسر بورڈ نے ”رئیس“ کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے سینما گھروں میں فلم کی نمائش کی اجازت دینے سے انکارکردیا ۔سنسر بورڈ ممبران نے فلم کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا کہ ”رئیس“ میں اسلام کا حقیقی چہرہ نہیں دکھایا گیا ۔مسلمانوں کے بارے میں غلط تاثر پیش کیا گیا۔ سنسر بورڈ نے فلم کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی وزارت اطلاعات کو خط لکھا تھاجس کی روشنی میں وزارت اطلاعات نے ”رئیس“ کو نمائش کے لئے غیر موزوں قرار دیا ہے۔ پاکستان فلم کے تقسیم کار ادارے نے بھی تصدیق کی ہے کہ مرکزی سنسر بورڈ نے فلم کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔واضح رہے کہ رئیس میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان نے اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔ فلم کو سندھ اور پنجاب کے سنسربورڈز نے سرٹیفکیٹ جاری کرد ئیے تھے تاہم سینٹرل سنسر بورڈ نے ا نکار کردیا۔ 

شیئر: