Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی بھی ہیرو بن کر نکھر سکتا ہے ،گووندا

نئی دہلی.... بالی ووڈ اسٹار گووندا نے کہا ہے کہ ہم سب میں ہیرو ہوتے ہیں مگرٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے ٹھیک وقت پر ٹھیک فیصلہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ کوئی کبھی ہیرو بن کر نکھر سکتا ہے۔ گوندا سری فورٹ اسپورٹس کمپلکس میں سپر فائٹ لیگ دیکھنے پہنچے تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سپر فائٹ لیگ نوجوانوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ یہاں سیکھیں اور مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنا ئیں۔ دنیا کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس لیگ سپر فائٹ لیگ میں بالی وڈ اسٹاراجے دیوگن، ارجن رام پال، رندیپ ہڈا اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس سمیت کئی اداکار مختلف ٹیموں کے مالک ہیں اور اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے سری فورٹ پہنچے ہیں۔ 
 

 

شیئر: