Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی..... ہند وستانی ریاست اتراکھنڈ، دہلی اور شمالی ہند میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے رات 10بجکر33منٹ پر آئے۔ ان کی گہرائی 33کلو میٹر تھی۔ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ چند سیکنڈ جاری رہنے والے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔ وزیراعظم مودی نے ٹویٹر پر بیان میں حکام کو فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لینے اور امدادی کاموں کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: