Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی رکن پارلیمنٹ حکم سنگھ کے گھر میں پھوٹ

نئی دہلی ... بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ حکم سنگھ کے گھر میں پھوٹ پڑ گئی۔ ان کی بیٹی و بھتیجا انتخابی حریف بن کر ایک دوسرے کے سامنے آگئے ۔ کیرانہ اسمبلی حلقے سے بی جے پی نے حکم سنگھ کی بیٹی مریگنکا کو حلقے سے اپنا امیدوار بنایا ہے جبکہ حکم سنگھ کے بھتیجے نے لوک دل کے امیدوار کی حیثیت سے اس حلقے سے کاغذات نامزدگی داخل کردیئے ۔ حکم سنگھ نے اپنی بیٹی کو ٹکٹ دلانے کیلئے علاقے سے ہندووں کی نقل مکانی کا شوشہ چھوڑا تھا۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے کیرانہ اسمبلی حلقے میں ایک وفد بھی بھیجا گیا تھا ۔ یوپی کی اکھلیش حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کرائی تھی اور حکم سنگھ کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے تھے ۔ سرکاری تحقیقات میں بتایاگیا ہے کہ برسوں قبل علاقے کے ہندووں اور مسلمانوں دونوں نے ہی اعلیٰ تعلیم اور روزگار کی خاطر علاقے سے نقل مکانی کی تھی جو کسی ایک خاص برادری کے دباوکا نتیجہ نہیں تھی۔ حکم سنگھ کی بیٹی اور بھتیجے کے درمیان اختلافات کے باعث سماج وادی پارٹی کی امیدوار ناہید حسن کی کامیابی کا امکان ہے۔ 

شیئر: