Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں ڈلہوزی روڈ داراشکوہ سے منسوب

نئی دہلی... قومی دارالحکومت میں اورنگزیب روڈ کا نام سابق صدر جمہوریہ اے پی جی عبدلکلام سے منسوب کرنے کے بعد اب ڈلہوزی روڈ کو پانچویں مغل شہنشاہ شاہجہاں کے بڑے بیٹے اور اورنگزیب کے بھائی داراشکوہ سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ داراشکوہ کے نام کی تجویز بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ مناکشی لیکھی نے پیش کی تھی جس پر عام آدمی پارٹی کے ارکان کی طرف سے مخالفت کی گئی۔ نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں اس تجویز کو مسترد کردیاگیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ڈلہوزی روڈ کا نام تبدیل کرنا ہیہے تو پھر اسے راجہ سورج مل سے منسوب کیا جائے اجلاس میں بی جے پی نمائندوں نے سخت اعتراض کیا اور کہا کہ مناکشی لیکھی کی تجویز زیادہ بہتر اور مناسب ہے۔ بعدازاں نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین نریش کمار نے پریس کانفرنس کے دوران ڈلہوزی روڈ کے نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے داراشکوہ روڈ کا نام دیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ 5 ماہ قبل ریس کورس روڈ کا نام تبدیل کرکے لوک کلیان مارگ رکھ دیاگیا تھا۔ ریس کورس روڈ پر وزیراعظم کی سرکاری رہائش ہے۔ 

شیئر: