Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے،اکھلیش

مظفر نگر ... یوپی کے وزیراعلیٰ اور حکمراں جماعت سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ فرقہ پرست طاقتیں ریاست میں ہندووں اور مسلمانوں کا بھائی چارہ تباہ کر چکی ہیں ۔ زہر پھےلانے والی جماعتوں کے تفریقی ایجنڈے کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔ ضلع شاملی کے کیرانہ اور ضلع مظفر نگر کے کھتولی قصبوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیشنے کہا کہ ریاست کو خوشحال بنانے اور خوشحال زندگی کےلئے مل جل کر کام کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لےتے ہوئے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے لوک سبھا کے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ کالا دھن واپس لائیں گے لیکن کالا دھن واپس لانے والے پوری طرح سے ناکام ہو گئے تو لوگوں کا پیسہ بےنکوں میں جمع کرا دیا گیا جس سے کسانوں ، مزدوروں ، چھوٹے کاروباری لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی سائےکل پر اب کانگریس کا ہاتھ آگیا ہے جس سے سائےکل کی رفتار بھی تیز ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ سمجھوتے کے مخالفین پر وہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ سماجوادی نے دل کھول کر کانگریس سے دوستی کی ہے اگر خودغرض ہوتے تو پھر کانگریس سے کبھی دوستی نہ ہوتی ۔ اب دونوں پارٹیاں ملکر یوپی میں حکومت بنائیں گی ۔ 

شیئر: