Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات آزادی تحریک کا آغاز کردیا ،کیجریوال

 نئی دہلی.. ریاست دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور ریاستی وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے پنجاب اور گوا کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات پر توجہ مرکوز کردی ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ عام آدمی پارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی جبکہ گوا اسمبلی میںبھی اس کے متعدد ا میدوار جیت جائیں گے۔ پنجاب کے بعد اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ گجرات سے بی جے پی کے اقتدار کو ہٹانے کیلئے 26 مارچ کو گاندھی نگر میں بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ سال رواں کے آخر میں گجرات میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کیلئے کیجریوال کے بقول عام آدمی پارٹی کے کارکن سرگرم ہوچکے ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ گجرات کے ہر ضلع میں " گجرات آزادی تحریک" کا آغاز کردیا ۔ 

شیئر: