Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا یوٹرن،نیٹو کی حمایت کردی

واشنگٹن .... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے نیٹو کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ مئی میں برسلز میں ہونے والی نیٹو سمٹ میں بھی شرکت کرینگے۔ واضح رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے نیٹو کو ناکارہ اتحاد قرار دیا تھا۔ فلوریڈا میں امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نیٹو کی مکمل سپورٹ کرتا ہے۔ نیٹو کے تمام ممبران کو اپنے حصے کے فنڈز اداکرنا ہونگے۔
 

شیئر: