Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی ہیرو بننے کیلئے مشوروں بھرا ٹوٹکا

* * * * * * * تمام اشیاء کو ناانصافی کی ہنڈیا میں حرص کے چولھے پر پکائیں ،متواتر فسادی آگ دیتے رہیں

صبیحہ خان ۔ ٹورانٹو

 

اپنے سیاسی کریئر کے مستقبل کی بہتری اور سیاسی ہیرو بننے کیلئے ایک مشوروں بھرا ٹوٹکا حاضر ہے، اسکے استعمال سے

خاصہ افاقہ ہوگا:

٭٭ معجون سفید جھوٹ، تخم خود غرضی و بے حسی، برگِ لاپروائی ، پوست بدعنوانی، خمیرہ ٔ خوشامد، جوشاندۂ تخم ہٹ دھرمی ، حبوبِ بدزبانی ، جوہر بداخلاقی، یہ سب ہم وزن لے کر آب جہالت میں اچھی طرح بھگودیں اور پھر کرپشن کے کھرل میں بے ایمانی اور جھوٹ کے دستے سے خوب رگڑیں ۔تمام اشیاء کو ناانصافی کی ہنڈیا میں انڈیل کر اسے حرص کے چولھے پر پکائیں ۔متواتر فسادی آگ دیتے رہیں اور جب پک جائے تو صبح و شام ایک ایک چمچہ حلق میں اتاریں۔ بہت جلد اعلیٰ پائے کے سیاسی ہیروبننے میں کامیابی حاصل ہوجائے گی اور کرسیٔ اختیار آپ کا مقدر بن جائے گی۔

شیئر: