Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رات کی خوراک اور نیند میں گہرا تعلق

لندن ...... عام شکایت سننے میںاکثر آتی رہتی ہے کہ رات کے کھانے کے بعد لوگ طبیعت میں گرانی محسو س کرنے لگتے ہیں اور رات بھر نیند نہیں آتی۔ یہ ایک عام اور غالباً عالمی شکایت ہے تاہم خورونوش کے ماہرین کا کہناہے کہ بہت سی اشیاءخورونوش ایسی ہوتی ہیں جونیند اڑا دیتی ہیں اور انسان محض کروٹیں بدلتے ہوئے رات کاٹ دیتا ہے۔ جن چیزوں کے کھانے سے طبیعت میں گرانی اور بے خوابی کی شکایت پیدا ہوتی ہے ان میں زیادہ تر تیز مصالحوں سے بنے ہوئے سالن ، کیفین کے حامل مشروبات اور زیادہ پروٹین والی خوراک شامل ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سونے سے قبل کافی پینے سے رات اچھی گزرتی ہے مگر ماہرین کا کہناہے کہ آنکھوں آنکھوں میں راتیں گزر جانے کا ایک سبب یہ بھی ہوتا ہے کہ رات کے کھانے میں بداحتیاطی کر بیٹھتے ہیں۔ تقریباً 2ہزار بالغ افراد کی حالت کا تجزیہ کرنے کے بعد مرتب کردہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رات کی خوراک اور نیند کے گہرے تعلق کا پتہ چلایا ہے۔ اسلئے اچھی نیند کیلئے زیادہ نمک، مصالحہ دار اور رروغنیات کے بغیر تیار ہونے والی چیزیں ہی کھانی چاہئے۔

شیئر: