Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ مچھلیاں پکڑیں گے

نیویارک ......... امریکی سائنسدانوں نے اب مچھلیاں پکڑنے والے مچھلی نما روبوٹ بھی تیار کئے ہیں جو زیر آب جاکر مچھلیاں پکڑ اور چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ روبوٹ مصنوعی قسم کے شفاف جیل سے تیار کئے گئے ہیں او راسکی کارکردگی کے بارے میں نیچر کمیونیکیشن نامی جریدے میں بتایاگیا ہے کہ یہ پانی کے اندر جاکر مشکل ترین کام بھی انجام دے سکتے ہیں۔ جس ہائیڈرو جیل سے یہ روبوٹ تیار کئے گئے ہیں وہ ربر سے ملتا جلتا مادہ ہے او رتقریباً مکمل طور پر شفاف ہے۔ اس کی تیاری میں جو دیگر اشیاءاستعمال ہوئی ہیں وہ پانی سے بنائی گئی ہیں۔ میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر زوان ہی زوکا کہناہے کہ ہائیڈرو جیل سے بنے ہوئے روبوٹ انسانی جسم کی طرح نرم اور گداز ہیں اور اس پر کسی ٹیکنیکل مصنوعات کا گمان نہیں ہوتا۔

شیئر: