Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلط پارکنگ کی اطلاع دینے والے کیلئے انعام

لندن ..... ایک برطانوی کمپنی نے جو کار پارکنگ کے انتظامات کی دیکھ بھال کرتی ہے لوگوں کو اس بات کی تربیت دینی شروع کردی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کس طرح نو پارکنگ زون قائم کرسکتے او رکس طرح اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں۔ آمدنی بڑھانے کے لئے کمپنی نے یہ پیشکش کی ہے جو بھی غلط جگہوں پر پارک گاڑیوں کی تصویریں بھیجے گا اسے فی تصویر 10پونڈ کا انعام دیا جائیگا جبکہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیو ںکے مالکان پر 65پونڈ جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ پارکنگ مینجمنٹ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ایک خاص ایپ بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ پارکنگ کمپنی کے اس اعلان یا پیشکش کا مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پیشکش پر کیسے عمل ہوتا ہے اور لوگوں کو اس سے کتنا فائدہ پہنچتا ہے۔

شیئر: