Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کو خطاب کی اجازت نہیں دونگا،برطانوی اسپیکر

لندن.... برطانوی دارالعوام کے اسپیکر جان برکاو¿ نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر انہیں پارلیمنٹ سے خطاب کی اجازت نہیں دوںگا۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ہاو¿س آف کامنز کی نظر میں قانون کی پاسداری اور عدالتوں کا احترام غیرمعمولی طور پر اہمیت رکھتی ہے۔ ٹرمپ نسل پرست اور متعصب بھی ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرنا کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ وہ عزت ہے جسے حاصل کرنی پڑتی ہے۔اسپیکر نے مزید کہا کہ تارکینِ وطن پر پابندی کے حکم نامے سے پہلے بھی ٹرمپ کے برطانوی ایوان سے خطاب کا مخالف تھا تاہم پابندی کے بعد شدید مخالف ہو گیا۔ برطانیہ میں 18 لاکھ افراد ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کی آن لائن پٹیشن پر دستخط کرچکے ہیں جس پر 20 فروری کو بحث کی جائے گی

شیئر: