Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑواں ٹو میں مایوس نہیں کرونگا، ورون دھون

ممبئی ..... اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ میں 1997ءکی فلم ”جڑواں “ کے ری میک میں سلمان خان کے نقش قدم پر چلنا چاہتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپر اسٹار کو مایوس نہیں کرونگا۔ میں نے، میرے والد ڈیوڈ دھون اور ساجد سر (ساجد نڈیاڈ والا) تینوں نے سلمان بھائی سے اس فلم کے بارے میں بات کی ہے۔سلمان کو اچھی طرح جانتا ہوں اور انہوں نے ہمیشہ میرے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے ۔ اپنے والد اور اپنے مداحوں کو اس فلم میں مایوس نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہاکہ میرا سلمان سے موازنہ کرنا درست نہیں۔ ”جڑواں ٹو “نامی فلم میرے لئے اچھا موقع ہے۔ پہلی مرتبہ ڈبل رول کررہا ہوں۔ اگر ساجد اور میرے والد میرے ساتھ نہ ہوتے تو میرے لئے مسئلہ ہوتا۔ مجھے امید ہے کہ توقعات پر پورا اترونگا۔

شیئر: