Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین حادثے کا ملزم نیپال سے گرفتار

نئی دہلی ..... نومبر میں کانپور ٹرین کے پٹری سے اترنے کے ایک ملزم کو نیپال سے گرفتار کرلیا گیا۔ اسکے بارے میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے۔ ملزم کو دبئی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ملزم شمس الھدی کو اسکے 3ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کا کہناہے کہ ہدی ریلوے حادثے میں مطلوب تھا۔ حادثے میں 150سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ نیپال پولیس اس سلسلے میں ہندوستانی پولیس کی مدد کررہی ہے۔ دیگر 3ملزمان میں دھیرج ، کشور گری، اشیش سنگھ اور امیش کمار شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق نیپال سے ہے۔ پولیس انٹرپول کے تعاون سے ان چاروں کو گرفتار کرکے دبئی سے نیپال لائی تھی۔ بہار میں 3افراد کی گرفتاری کے بعد اس حادثے میں آئی ایس آئی کے کردار پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
 

شیئر: