Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام نے 13ہزار قیدیوں کو پھانسی دی، ایمنسٹی

بیروت۔۔۔۔۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شامی نظام حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے 13ہزار قیدیوں کو خفیہ طریقے سے پھانسی کی اجتماعی سزائیں دی ہیں۔ گزشتہ 5برسوں کے دوران دمشق کے قریب صید نایا جیل میں اپوزیشن شہریوں کو پھانسی دی گئی ۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ جیل میں 2011اور 2015کے درمیان ہرہفتے اجتماعی پھانسی دی جاتی رہی۔ کبھی کبھی ہفتے میں 2بار پھانسی دی جاتی تھی۔ 50،50قیدیوں کو جیل کے باہر پھانسی پر لٹکا دیا جاتا تھا۔

شیئر: