Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان ذہین اداکار ہے، ڈیزیشا

ممبئی ...... اداکارہ ڈیزیشا نے کہا کہ لوگ سپر اسٹار سلمان خان کے بارے میں بڑے بڑے تجزیے کرتے ہیں۔ ڈیزی نے فلم ”جے ہو“ میں سلمان کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان ایک انتہائی ذہین اداکار اور دوست ہے۔ لوگ سلمان کے بارے میں تبصرے کرتے رہتے ہیں لیکن جب تک آپ کسی اداکار کے قریب نہیں ہوتے اس کی شخصیت کو نہیں جان سکتے۔ مجھے بھی یہ تاثر تھا کہ سلمان بڑے موڈی ہیں لیکن انکے قریب جانے پر پتہ چلا کہ وہ اس قسم کے انسان نہیں۔ا س سے قبل ڈیزیشا کہا کرتی تھیں کہ سلمان سے بات کرتے ہوئے انہیں10 مرتبہ سوچنا پڑتا ہے تاہم ان سے ملاقات کے بعد میں انکی بہت بڑی مداح بن گئی ہوں۔

شیئر: