Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پاریکر سے جواب طلب

نئی دہلی .. الیکشن کمیشن نے وزیر دفاع منوہر پاریکر سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جواب طلب کر لیا اور ہدایت کی ہے کہ وہ 9فروری کو کمیشن کے نوٹس کا تفصیلی جواب دیں ۔ منوہر پاریکر نے ریاست گوا کی انتخابی مہم کے دوران رائے دہندگان کو رشوت لینے پر اکسایاتھا اور کہا تھا کہ وہ کسی بھی پارٹی سے روپے لےکر بی جے پی کو ووٹ دیں ۔ منوہر پاریکر نے جواب دیا تھا کہ انہوں نے نارتھ گوا میں جو تقریر کی تھی وہ کونانی زبان میں تھی۔ تقریر کا ترجمہ غلط کیا گیا جس پر ضلع الےکشن افسر سے تقریر کا ویڈیو طلب کیا گیا تھا ۔ منگل کو الےکشن کمیشن نے پھر نوٹس دیا جس میں کہا گیا کہ ویڈیو میں ان کی تقریر ریکارڈ ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ صحےح ہیں ۔ تقریر کا ترجمہ غلط نہیں ہوا بلکہ کونانی زبان میں کی گئی تقریر کی جانچ سے بھی یہ بات واضح ہو گئی کہ وزیر دفاع نے بی جے پی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندگان کو رشوت لینے پر اکسایا تھا ۔ 

شیئر: