Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو یادو داماد کی انتخابی مہم میں حصہ لینگے

نئی دہلی...راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو اترپردیش اسمبلی الیکشن کے لئے بدھ سے اپنے داماد کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق لالو پرساد یادو ضلع گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) کے سکندرآباد سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے جہاں سکندر آباد حلقہ سے ان کے داما د راہل یادو الیکشن لڑرہے ہیں۔ لالو یادو سکندر آباد حلقہ میں3 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ راہول یادو کی شادی لالو یادو کی بیٹی را گنی سے ہوئی ہے اور وہ غازی آباد میں رہتے ہیں۔ لالو یادو نے اعلان کیا کہ وہ دوسرے مقامات میں بھی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ انتخابی مہم کا دوسرا مرحلہ سماجوادی پارٹی کے صدر اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو طے کریں گے۔ آر جے ڈی کے صدر نے کہا کہ بہار میں بی جے پی کو سبق سکھا دیا ۔ اترپردیش میں بھی بی جے پی اپنی اوقات پہچان جائے گی۔ بھگوا پارٹی کو اسمبلی انتخابات والی پانچوں ریاستوں میں شکست ہونے جارہی ہے۔ پنجاب اور گوا میں اس کی قسمت کا فیصلہ ہوچکا ۔ یوپی ، اتراکھنڈ اور منی پور میں بھی اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

شیئر: