Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی رحمان کی انڈین قونصل جنرل سے ملاقات

 
 قونصل جنرل نے جازان ریجن میں مقیم انڈین کمیونٹی کےلئے محبت بھرا پیغام بھی دیا
 
جی ایس ایوب ۔ جازان
 
جازان سے تعلق رکھنے والے ولی الرحمان اور انکی اہلیہ شاہینہ آصف نے انڈین قونصل جنرل جدہ نور رحمان شیخ سے انکے آفس میں ملاقات کی اور کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ قونصل جنرل نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ قونصل جنرل نے جازان ریجن میں مقیم انڈین کمیونٹی کےلئے محبت بھرا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری رابطہ کریں۔ ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے جازان کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ جلد جازان کا دورہ کرینگے۔ ملاقات میں قونصل ایڈمن اینڈ ویلفیئر معین اختر بھی موجود تھے۔ 
******

شیئر: