Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی دہشتگردی عالمی خطرہ ہے، ہند

نئی دہلی .....ہندوستانی سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے بدھ کو کہا ہے کہ کسی بھی ایٹمی طاقت کے منفی نتائج کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایٹمی دہشتگردی بین الاقوامی خطرہ ہے۔ ایٹم کی طاقت اگرچہ مختلف طریقوں سے بنی نوع انسان کیلئے فائدہ مند ہے لیکن ساتھ ہی یہ خطرناک بھی ہے۔ سائنسدانو ں نے ایٹمی توانائی سے مختلف کام لینے کیلئے اہم کردارادا کیاہے لیکن اسکے منفی اثرات نظر انداز نہیں کئے جاسکتے۔ سیکریٹری خارجہ ایٹمی دہشتگردی سے نمٹنے کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بموں سے جو تباہیاں ہوئی ہیں وہ اب نہیں ہونی چاہئے۔ اس وقت ترجیح اس بات کو دینی چاہئے کہ ایٹمی حملہ ہو تو دنیا اسکا جواب دے۔ ایٹمی سلامتی مسلسل باعث تشویش ہے کیونکہ دہشتگرد گروپ اور ”غیر ریاستی اداکار“ دہشتگردی پھیلانے کے مختلف طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں۔
 

شیئر: