Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے آئی اے ڈی ایم کے میں بغاوت

چنئی ........ اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سیکریٹری وی کے ششی کلا کے خلاف بغاوت کا آغاز ہوگیا ۔ موجودہ وزیراعلیٰ پنیر سلوم نے انکشاف کیا کہ ششی کلا کے حق میں جبری استعفیٰ لکھوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جمہوریت کیلئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد کرونگا۔ مرینا بیچ پر آنجہانی جے للتا کی یادگار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما چاہتے ہیں تو میں استعفیٰ دیدونگا۔ ایسی کوئی مثال نہیں جب میں نے اقتدار یا اپوزیشن میں رہتے ہوئے پارٹی سے غداری کی ہو۔ میں ہمیشہ ہی اماں(جے للتا) کے نقش قدم پر چلا ہوں۔ وہ مجھے ہی وزیراعلیٰ دیکھنا چاہتی تھیں۔ جیسے ہی ریاستی گورنر واپس آئے میں ان سے ملاقات کرونگا اور اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کردونگا۔ جو بھی ہماری مدد کریگا اسکا مقصد تامل عوام کی مدد کرنا ہوگا۔ دریں اثناءمرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ یہ اے آئی اے ڈی ایم کے کا اندرونی معاملہ ہے۔دریں اثناءایک اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ گورنر کو آئینی حق حاصل ہے اور وہ تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب فیصلہ کرینگے۔ کسی کو ایک دوسرے پر نکتہ چینی کا کوئی حق نہیں۔ ادھر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے اپنی پارٹی سے الگ موقف اختیار کیا او رکہا کہ صدر کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے اور ششی کلا کو حلف دلوانا چاہئے۔
 

شیئر: