Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کا چہرہ سوج گیا

ممبئی ....اداکارہ کترینہ کیف کا چہرہ سوج گیا۔ مداح اس بات پر حیران تھے کہ اچانک یہ کیسے ہوگیا۔ ہندوستانی اخبار کے مطابق انکی عقل داڑھ میں انفیکشن ہوا ہے جس کے باعث چہرہ سوجھا۔ کترینہ کی داڑھ میں کافی عرصے سے تکلیف تھی لیکن بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے وہ اپنے ڈینٹسٹ کے پاس نہیں جاسکیں ۔ اینٹی بائیوٹکس کھا کر گزارہ کررہی تھیں۔ اب وہ عقل داڑھ کا آپریشن کرائیں گی۔ جمعرات کو بھی وہ اسپتال گئی تھیں لیکن انہیں یہ کہہ کر واپس کردیا گیا کہ انفیکشن زیادہ ہے جب کم ہوجائے تو اگلے ہفتے آپریشن ہوگا۔ بیماری کے باوجود وہ فلموں کی شوٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 
 

شیئر: