Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو امریکی عزائم کا اندازہ نہیں،وائٹ ہاوس

واشنگٹن ....امریکا اور ایران کے درمیان جاری لفظی جنگ میں مزید شدت آتی جا رہی ہے۔ امریکی حکومت نے ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کے جواب میں تہران کو پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔وا ئٹ ہاو¿س نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا نام لے کرکہا کہ انہیں اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ہر طرح کا اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ امریکہ میں حکومت بدل چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ معاہدے کی روح کی بھی خلاف ورزی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے جو بھی مناسب ہوا اقدام کریں گے۔ صدر ٹرمپ ایران کی طرف سے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے بارے میں مزید کچھ نہیں سننا چاہتے۔ ایران خود کو دھوکا دے رہا ہے۔ اسے امریکا کی نئی حکومت اور اس کے عزائم کا اندازہ نہیں۔
 

 

شیئر: