Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹنس گیجٹ ناکارہ نکلے

گیلوے، آئرلینڈ ....... یونیورسٹی آف آئرلینڈ کے سائنسدانوں اور انجینیئروں نے انکشاف کیا ہے کہ 2015ءمیں اہل برطانیہ نے خود کو فٹ اور چاق و چوبند رکھنے کیلئے تقریباً30لاکھ مانیٹرز یا فٹنس گیجٹ خریدے تھے۔ یہ گیجٹس انسان کے چلنے پھرنے اور اٹھنے بیٹھنے سمیت تمام حرکات کی ریکارڈنگ کرتے ہیں۔ گیجٹس میں چلنے پھرنے اور متحرک رہنے کی رفتار ریکارڈ کرنے والے ایکسلومیٹرز بھی لگے ہوئے تھے۔ ان گیجٹس کی افادیت اور کارکردگی کے حوالے سے کئے گئے حالیہ سروے کے مطابق ان گیجٹس میں خرابیاں موجود ہیں اور روزانہ انکی کارکردگی خراب ہوجاتی ہے ۔ یعنی اگر آپ اپنے چلنے کی رفتار کو ریکارڈ کرتے ہیں تو یہ گیجٹ آپ کو یہ اطلاع دیکر خود فریبی میں مبتلا کردیتا ہے کہ آپ گزشتہ دن کے مقابلے میں آج 25فیصد زیادہ چلے ہیں اور یہ غلط اطلاع گیجٹ استعمال کرنے والوں کیلئے فائدے سے زیادہ نقصان کا سبب بنتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان گیجٹس میں سے بعض ایسے بھی تھے جو بیٹھے ہوئے شخص کی حرکات ، چال اور چہل قدمی ریکارڈ کرتا ہے۔ ایسے گیجٹس میں فٹ بٹ نامی گیجٹ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسے استعمال کرنے والے لوگوں کو جب یہ 10ہزار قدم چلنے کا اشارہ دیتا ہے تو یہ حقیقت میں صرف 7500چلا ہوتا ہے۔

شیئر: