Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ بتاستا نے خودکشی کرلی

کولکتہ ..... بنگالی فلمی صنعت کی اداکارہ بتاستاسہا کی لاش کولکتہ میں انکے فلیٹ سے برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے جب فلیٹ کی تلاشی لی تو لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ اسکی والدہ پچھلے 2دنوں سے مسلسل اسے فون کررہی تھی کوئی جواب نہ پاکر وہ فلیٹ میں گئی جہاں اداکارہ تنہا رہا کرتی تھی۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر بھی کوئی جواب نہ ملا تو اس کی ماں اور ہمسایوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔ بتاستا کی کلائی بھی کٹی ہوئی تھی اور اسکی لاش پر بھی نشانات تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ ماں کا کہناتھا کہ وہ کچھ دنوں سے دباو کا شکار تھی۔پولیس نے کہا کہ ہم نے اس کے فیس بک کی پروفائل اور پیغامات دیکھے ہیں جس میںمایوسی کے جملے تحریر کئے گئے ہیں۔ ایک پیغام میں تو اس نے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی ختم کرلونگی۔
 

شیئر: