Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی تاجر سے سائبر فراڈ

نئی دہلی ....... سائبر کرائمز کا سلسلہ ہندوستانی دارالحکومت میں بے روک ٹوک جاری ہے۔ تازہ ترین واقعہ مشرقی دہلی میں ایک تاجر کو پیش آیا جسے بدمعاشوں نے عجیب و غریب فراڈ رچا کر 10لاکھ روپے سے محروم کردیا اور یہ فراڈ اس چالاکی سے کیا گیا کہ پولیس بھی حیران ہے۔ کہا جاتا ہے کہ تاجر کو بے وقوف بنانے والوں نے پہلے تو تاجر کو ایک کریڈ ٹ کارڈ مفت فراہم کرنے کی پیشکش کی اور پھر اس پر لگاتار فون کالز کی برسات کردی ۔تاجرسنجے حسین اس فکر میں لگ گیا کہ کس طرح ان فونز کا لز کاآنا بند کیا جائے۔ اسکے بعد بعض لوگوں نے خود کو سیکیورٹی افسر ظاہر کرکے اسے ترکیب بتائی کہ وہ ایک خاص قسم کاسافٹ ویئر لے لے تو مسئلہ حل ہوجائیگا چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور اس طرح اسکے فون پر کالز آنا بند ہوگئیں۔ اس دوران اس سے فراڈ کرنے والوں نے تاجر کے اس پہلے سے موجود کریڈٹ کارڈ پر بے دریغ خریداری کی اور تاجر کو 10لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ اب پولیس نے ان سائبر کریمنلز اور ان نامعلوم فراڈیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

شیئر: