Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6سال کے بچے بھی آن لائن مصروف

لندن ...... تازہ ترین سروے کے نتیجے میں جو رپورٹ سامنے آئی ہے وہ کافی تشویشناک ہے جس سے والدین کی نیند اڑ سکتی ہے۔ سروے کے دوران پتہ چلا کہ 6سال سے کم عمر کے 50 فیصد بچے والدین سے چھپ کر اپنے کمرے یا بستر میں گھس کر آن لائن پر مصروف رہتے ہیں جبکہ انکی ایک تہائی تعداد واٹس ایپ بھی استعمال کرنا سیکھ چکی ہے ۔ 6سال سے کم عمر والے 27فیصد بچے اپنے گھر سے باہر نکلتے ہی آن لائن ہوجاتے ہیں۔ یہ رپورٹ 1500والدین سے پوچھ گچھ کے بعد مرتب ہوئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 48فیصد انٹرنیٹ سے بھی شغف رکھتے ہیں اور ایسی ہی مصروفیات میں لگے رہتے ہیں۔ یہ سروے رپورٹ انٹرنیٹ میٹرس نامی کمپنی کے لئے تیار کروائی گئی ہے جسکی جنرل مینجر نے رپورٹ کے اعدادوشمار کو سماجی اور عمرانی اعتبار سے تشویشناک قرار دیا ہے۔ 

شیئر: