Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکاری کے سوا کچھ نہیں آتا، شاہد کپور

ممبئی ..... اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ وشال بھردواج کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ مجھے اپنا کردار بہتر بنانے کیلئے کسی اور کی ضرورت نہیں پڑتی۔ بھردواج اسکرپٹ ، اسکرین پلے اور ڈائیلاگ لکھنے میں ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری فلمیں فلاپ بھی ہوتی ہیں اور کامیاب بھی۔ دوسروں سے مختلف اداکار نہیں ہوں۔ جب کچھ غلط ہوتا ہے تو مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے۔ جب فلم اچھی ہوتی ہے تو مجھے فخر ہوتا ہے۔ فلم بنانا کوئی آسان کام نہیں۔ اسکا گراف اوپراور نیچے ہوتا رہتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری کے سوا کچھ نہیں آتا۔ میرے والد کے پاس کوئی بڑا بزنس نہیں تھا کہ میں اس پر کام کرتا اور نہ ہی میں نے کسی بہترین یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے۔
 

شیئر: