Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ بورڈ کو مشورے دونگا، علیم ڈار

 لاہور.... پاکستان کے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے کہاہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد پی سی بی کو مشورے ضرور دوں گا لیکن بورڈ کے ساتھ منسلک نہیں ہوں گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایشز سیریز اور ورلڈ کپ 2011 کے میچز میرے لیے بہت اہم رہے۔ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ امید ہے ورلڈ کپ تک امپائرنگ جاری رکھوں گا۔ میگا ایونٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوچ بچار کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی نئی ٹیکنالوجی سے مطمئن ہیں۔ میچ ریفریز کے آنے سے کھلاڑیوں کے خدشات کم ہوئے ہیں۔ امپائرز کے ساتھ ان کے رویے میں بہتری آئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ دن بدن تباہ ہو رہی ہے۔ بورڈ کو گراس روٹ لیول پر کھیل کو فروغ دینے کے لئے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ نئے پلیئرز کو مواقع دینے کی ضرورت ہے ۔

 

شیئر: