Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینکوں سے رقم نکالنے کی حد میں مزید اضافہ

نئی دہلی ... ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی جو حد مقرر کر رکھی ہے اس میں بتدریج رعایت دی جارہی ہے ۔ ریزرو بینک نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ 20فروری سے سیونگ اکاونٹس سے ہفتہ وار 50ہزار روپے تک نکالے جا سکیں گے ۔ بےنک نے یہ حد 24ہزار روپے مقرر کر رکھی تھی لےکن اب اس میں بھی رعایت دی جا رہی ہے تاکہ 8نومبر کو نوٹوں کی منسوخی سے قبل جو حالات تھے انہی پر واپس لوٹا جا سکے ۔ نوٹ بندش کے بعد جس طرح سے لوگوں کو بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں دشواریاں پیش آئی ہیں ان کے پیش نظر ہی بینک کی طرف سے رعایتی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ریزرو بینک نے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ13مارچ سے رقم نکالنے کی جو حد مقرر کی گئی ہے وہ بھی ختم کی جا رہی ہے جس کا مطلب واضح ہے کہ 13مارچ سے سیونگ اور دیگر اکاونٹس سے مطلوبہ رقم نکالنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی اور نوٹ بندش سے قبل کے جو حالات تھے اس پر ہی واپس ہو جائیں گے ۔ 

 

شیئر: