Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا50سال کاہونے پر موقع ملے گا؟ سعید اجمل

دبئی.... پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ شاید سلیکٹرز میرے 50 برس کے ہونے کا انتظار کررہے ہیں تاکہ مجھے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے شکوہ کیا کہ آخر کرکٹ بورڈ اور سلیکٹرز مجھ سے کیا چاہتے ہیں۔ سب کو موقع دیا جارہا ہے لیکن میرا نمبر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہوںہوسکتا ہے کہ اسی کے نتیجے میں مجھے ایک مرتبہپھر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ ہوں اور اسی لئے سپر لیگ بھی کھیل رہا ہوں۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں 20 وکٹیں لے کر ٹاپ بولر رہا تھا لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم میں شمولیت کے قابل نہیں سمجھا گیا۔ 

 

شیئر: