Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ نمبر ون بننے سے ایک قدم دور

سنچورین... جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے آخری اور پانچویں میچ میں کل آمنے سامنے ہونگی۔ یہ میچ جنوبی افریقہ کو ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلا سکتا ہے۔ ابتدائی چاروں میچ جنوبی افریقہ نے جیت کر سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کررکھی ہے اور سری لنکا کو کلین سویپ کرکے وہ ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین سکتا ہے۔ دریں اثناءجنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم نے ون ڈے میچوں میں 350 یا زائد رنز اسکو رکرنے کا ہندوستانی ٹیم کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کیخلاف 367 رنز اسکور کئے تو یہ اس کی ون ڈے تاریخ میں 23 واں موقع تھا جب وہ کسی میچ میں 350 سے زائد رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس سے پہلے ہند کی ٹیم یہ ریکارڈ بناچکی تھی۔ اب جنوبی افریقہ بھی اس ریکارڈ میں اس کے ساتھ شریک ہوگیا ۔ 
 

 

شیئر: