Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئٹم نمبر کرکے خوش ہوں،ملیکا اروڑہ

 ممبئی ...بالی ووڈ اداکارہ ملیکا اروڑہ اداکارہ کے طورپر نہیں آئٹم گرل بن کر خوش ہیں۔ ملائکا اروڑہ نے’چھیاں چھیاں‘،’منی بدنام ہوئی‘ جیسے گانوں پررقص کرکے مقبولیت حاصل کی ۔ ملیکا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلموں میں طویل اور اہم کردار ادا نہیں کر سکتی۔ مہمان اداکار اور آئٹم نمبر کرکے ہی خوش ہوں۔ میرا کبھی بڑے پردے کی طرف جھکاونہیں رہا۔ بڑے پردے پر صرف مہمان اداکار اور آئٹم نمبر کرنا ہی اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ خود کو باقاعدہ مکمل فلم میں کام کرتے نہیں دیکھتی۔ اگر وقت دینے کے قابل ہوئی اور کوئی فلم پسند آئی تو اس کے بارے میںسوچ سکتی ہوں تاہم مجھے نہیں لگتا کہ ایک ماں کے طور میری ذمہ داریوں نے مجھے بڑے پردے سے دور رکھا ہے۔

شیئر: